کرونا وبا سے نمٹنے کیلئے مربوط حکمت عملی ضروری ہے: صدر عارف علوی

  کرونا وبا سے نمٹنے کیلئے مربوط حکمت عملی ضروری ہے: صدر عارف علوی

  

اسلام آباد(این این آئی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ کرونا کے خلاف اقدامات میں وفاق اور صوبوں میں ہم آہنگی سے آگے بڑھیں گے،اعدادوشمار کے تبادلے کے حوالے سے تعاون کو یقینی بنایا جا رہا ہے،انشاء اللہ ہم کرونا پر قابو پانے میں کا میاب ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز قومی ادارہ صحت کا دورہ کرنے کے بعد کیا۔اس موقع پرصدر مملکت کو کرونا سے نمٹنے کیلئے اقدامات اور دیگر سہولتوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔صدر عارف علوی نے این آئی ایچ میں ایمرجنسی سینٹر کا بھی دورہ کیا،ہسپتالوں میں حفاظتی تدابیر کے معیار کی مزید بہتری کیلئے بریف کیا گیا۔

صدر مملکت

مزید :

صفحہ آخر -