ینگ ڈاکٹرز کے 15 روزہ کرفیو کے مطالبے کی مکمل حمایت کرتا ہوں، نواب اسلم رئیسانی

ینگ ڈاکٹرز کے 15 روزہ کرفیو کے مطالبے کی مکمل حمایت کرتا ہوں، نواب اسلم ...

  

کوئٹہ(آن لائن)چیف آف ساراوان سابق وزیراعلیٰ رکن اسمبلی نواب اسلم رئیسانی نے کہا ہے کہ ینگ ڈاکٹرز کے 15 روزہ کرفیو کے مطالبے کی مکمل حمایت کرتا ہوں عوام احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور حکومت سے امیدیں نہ لگائیں کورونا وائرس کا وار اتنا مہلک ہے لوگ بجلی اور گیس کی آنکھ مچھولی کو بھی نظرا نداز کررہے ہیں نواب اسلم رئیسانی نے سماجی رابطے ویب سائٹ ٹائٹر پر اپنے ایک پیغام میں کورونا وائرس کا وار اتنا مہلک ہے لوگ بجلی اور گیس کی جاری آنکھ مچولی کو بھی نظر انداز کررہے ہیں سب احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور حکومت سے امیدیں نہ لگائیں اس سب صورتحال اور اپنے ارد گرد موجود وائرسز سے نمٹنے کیلئے اپنی مدد خود کریں ینگ ڈاکٹرز کے 15 روزہ کرفیو کے مطالبے کی مکمل حمایت کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ کرفیو نافذ کرنے کے علاوہ اس وبا کو کنٹرول کرنا کا کوئی اور طریقہ نہیں ہے حکومت کو چاہئے کہ اس وبا کو قابو کرنے کیلئے کوئی مثبت پالیسی بنائیں۔

نواب اسلم رئیسانی

مزید :

صفحہ آخر -