مودی نے کورونا کے پردے میں کشمیری مسلمانوں پر مظالم بڑھادیئے: سردار مسعود خان

  مودی نے کورونا کے پردے میں کشمیری مسلمانوں پر مظالم بڑھادیئے: سردار مسعود ...

  

اسلام آباد (آئی این پی) صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ مودی نے کورونا وائرس کے پردے میں بھارتی مسلمانوں اور کشمیریوں پر مظالم بڑھا دئیے ہیں، پچھلے کچھ عرصے میں آر ایس ایس کے دھشتگردوں نے ساٹھ سے زائد مسلمان نوجوانوں کو شہید کیا، کورونا کی اڑ میں مودی نے نیا ڈومیسائل قانون لاکر کشمیریوں پر شب خون مارا ہے، مودی مسلسل بین القوامی قوانین کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے جبکہ سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ نئے ڈومیسائل قانون کے تحت مودی آر ایس ایس کے دھشتگردوں کو مقبوضہ کشمیر میں آباد کرنا چاہتا ہے اور مسلمانوں کی آبادی کو اقلیت میں بدلنا چاہتا ہے، مودی سرکار کی منفی پروپیگنڈہ کی وجہ سے بھارت میں مسلمانوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں، پوری دنیا کورونا وائرس سے لڑ رہی ہے مگر انسانیت دشمن مودی مسلمانوں کیساتھ لڑ رہا ہے، بین الاقوامی برادری کو کورونا وائرس کی صورت حال کے پیش نظر بھارتی مظالم و پابندیوں کا نوٹس لینا چاہئے۔صدر آزاد کشمیر مسعود خان نے کہا کہ کشمیریوں کے حقوق و پاکستان کی سلامتی کیلئے رحمان ملک ایک مضبوط آواز بن ہے، مظلوم کشمیریوں کے لئے رحمان ملک کی خدمات قابل ستائش ہیں، مودی سرکار نے کشمیر یوں اور بھارتی مسلمانوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، مظلوم کشمیری مسلسل بھارتی افواج کے محاصرے میں ہیں، مظلوم کشمیریوں کو قتل اور مسلسل ظلم و بربریت کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

سردار مسعود خان

مزید :

صفحہ آخر -