اقوام متحدہ کشمیریوں کی نسل کشی رکوانے میں اپنا کردار ادا کرے، مشعال ملک

  اقوام متحدہ کشمیریوں کی نسل کشی رکوانے میں اپنا کردار ادا کرے، مشعال ملک

  

اسلام آباد (این این آئی)حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کشمیریوں کی نسل کشی رکوانے میں اپنا کردار ادا کرے۔حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فورسز نے کلگام میں گھروں کا محاصرہ کرکے نوجوانوں کو شہید کیا، گزشتہ 6 دنوں میں بھارتی فورسز نے 16 کشمیریوں نوجوانوں کو شہید کردیا۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فورسز مقبوضہ کشمیر میں خون کی ہولی کھیل رہی ہیں، اقوام متحدہ کشمیریوں کی نسل کشی رکوانے میں اپنا کردار ادا کرے۔مشعال ملک نے کہا کہ بھارتی فورسز کرونا وائرس کی آڑ میں کشمیریوں کی نسل کشی کررہی ہے، عالمی ادارہ صحت مقبوضہ کشمیر میں کرونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لے۔

مشعال ملک

مزید :

صفحہ آخر -