پھول نگر ملتان روڈ پر ٹریفک حادثہ، 2سگے بھائی جاں بحق، 1زخمی

  پھول نگر ملتان روڈ پر ٹریفک حادثہ، 2سگے بھائی جاں بحق، 1زخمی

  

قصور،پھول نگر(بیورورپورٹ +نمائندہ خصوصی)سبزی سے لدے ڈالے کی نامعلوم گاڑی سے ٹکر دو سگے بھائی جاں بحق،ساتھی شدید زخمی۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ صبح ساڑھے چار بجے ملتان روڈ پر دینا ناتھ کے قریب سبزی لیکر لاہور جانے والا شہ زور ڈالا نامعلوم گاڑی سے ٹکرا گیا جسکے نتیجے میں ڈالے میں سوار لودھراں کے رہائشی دو بھائی رانا عبد المالک اور رانا طالب موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ان کا ساتھی وہاڑی کا رہائشی فیاض شدید زخمی ہو گیا جسے ریسکیو اہلکاروں نے مانگا منڈی ہسپتال منتقل کر دیاجبکہ مرنے والوں کی نعشیں آر ایچ سی پھول نگر منتقل کر دی گئیں۔ حادثے کی اطلاع پر ریسکیو اہلکار اور مقامی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور امدای کاروائی میں حصہ لیا بعض ٹی وی چینلز پر حادثے میں تین افراد کے جاں بحق ہونے کی خبر نشر کی گئی تاہم پولیس اور ریسکیو ذرائع نے اس کی تصدیق نہیں کی۔مرنے والوں کے ورثانے مرحومین کی نعشیں وصول کر لیں اور کسی قسم کی قانونی کارروائی نہیں کی۔

ٹریفک حادثہ

مزید :

صفحہ آخر -