اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مشکلات، زلفی بخاری نے کمیونٹی ویلفئیر اتاشیوں کا اجلاس بلا لیا

  اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مشکلات، زلفی بخاری نے کمیونٹی ویلفئیر اتاشیوں ...

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس کے باعث اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مشکلات پر وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کمیونٹی ویلفئیر اتاشیوں کا اجلاس بلا لیا ہے۔زلفی بخاری نے ویلفئیر اتاشیوں سے اوورسیز پاکستانیوں کا تازہ ریکارڈ طلب کرتے ہوئے مشکل میں پھنسے ایک ایک پاکستانی کا ڈیٹا اکھٹا کرنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے پبلک ویلفیئر اتاشیوں کو متاثرہ پاکستانیوں کیلئے ریلیف آپریشن شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سفارتخانوں، قونصلیٹ اور سول ایوی ایشن سے پاکستانیوں بارے معلومات لیں۔زلفی بخاری نے ہدایت دی ہے کہ پاکستانیوں کیلئے راشن، ادویات، ماسک اور دستانوں کی فراہمی کو یقینی بنائیں، ویزے کی میعاد ختم ہونے پر بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی مدد جبکہ فلائٹ آپریشن بندش کے باعث متاثر ہونے والے پاکستانیوں سے بھی رابطہ کیا جائے۔

زلفی بخاری

مزید :

صفحہ آخر -