سٹاک مارکیٹ پھر مندی کا شکار، انڈیکس میں 491پوائنٹس کمی، سرمایہ کاروں کو 72ارب کا نقصان

سٹاک مارکیٹ پھر مندی کا شکار، انڈیکس میں 491پوائنٹس کمی، سرمایہ کاروں کو 72ارب ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app



کراچی (اکنامک رپورٹر) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو مندی چھائی رہی جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس 491.81پوائنٹس کی کمی سے 32314.57 پوائنٹس کی سطح پر آگیا اور 60.36 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 72 ارب 84 کروڑ 53 لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا جب کہ کاروباری حجم گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت 1.41 فیصد زائد رہا۔گزشتہ روزرمضان المبارک کے پہلے کاروباری سیشن کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص فروخت کا رجحان دیکھنے میں آیا جس کے باعث کے ایس ای100انڈیکس32131پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا تاہم بعد ازاں ریکوری آنے سے مزکورہ سطح برقرار نہ رہ سکی لیکن مندی کا رجحان غالب رہا اور مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس 491.81پوائنٹس کی کمی سے 32314.57پوائنٹس ہوگیا اسی طرح236.07پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس14186.23پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 265.99پوائنٹس کی کمی سے22853.31پوائنٹس پر بند ہوا۔گزشتہ روز مجموعی طور پر328کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے97کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جب کہ 198کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی اور33میں استحکام رہا۔بیشتر کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی آنے کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 72ارب84کروڑ53لاکھ روپے کی کمی سے60کھرب94ارب 95کروڑ14لاکھ روپے ہوگئی۔پیر کو 12کروڑ22لاکھ 82ہزار شیئرز کا کاروبار ہوا جو جمعہ کی نسبت ایک کروڑ70لاکھ 34ہزار شیئرز کم ہے۔قیمتوں میں اتار چڑھاو ٗ کے لحاظ سے یونی لیور فوڈز کے حصص کی قیمت 167.67روپے کے اضافے سے8166.67روپے اور پاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت 50روپے کے اضافے سے1679.67روپے ہوگئی جب کہ فلپ موریس پاک کے حصص کی قیمت 130.46روپے اور نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت 90روپے کی کمی سے 5548روپے ہوگئی۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے میپل لیف،ہیسکول پٹرول،ڈی جی خان سیمنٹ،یونٹی فوڈز،پایونیئر سیمنٹ،فوجی سیمنٹ،بائیکو پٹرولیم،کے الیکٹرک،پاک پٹرولیم اور چراٹ سیمنٹ کے حصص سرفہرست رہے۔مقامی کرنسی مارکیٹ میں پیر کوپاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر مستحکم رہی جب کہ یورو،برطانوی پاونڈ،سعودی ریال اور یو اے ای درہم کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید160.50روپے اور قیمت فروخت160.80روپے برقرار رہی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر قیمت خرید 158.50روپے اور قیمت فروخت159.50روپے بھی بدستور برقرار رہی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید167روپے سے بڑھ کر168روپے اور قیمت فروخت169روپے سے بڑھ کر 170روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید190روپے سے بڑھ کر 191روپے اور قیمت فروخت192روپے سے بڑھ کر 193روپے ہوگئی۔سعودی ریال کی قیمت خرید 40.20روپے سے بڑھ کر40.40روپے اور قیمت فروخت 40.60روپے سے بڑھ کر40.80روپے ہوگئی جب کہ یوے ای درہم کی قیمت خرید41.60روپے سے بڑھ کر 41.80روپے ہوگئی جب کہ قیمت ٖفروخت 42روپے مستحکم رہی۔
سٹاک مارکیٹ

مزید :

صفحہ آخر -