او جی ڈی سی ایل اجلاس،مالیاتی نتائج کی منظوری

او جی ڈی سی ایل اجلاس،مالیاتی نتائج کی منظوری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (پ ر)آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا ا جلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ جس میں 31 مارچ 2020کو ختم ہونے والی تیسری سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کی منظوری دی گئی۔ او جی ڈی سی ایل کی نو ماہ میں نیٹ سلیز مبلغ198.412 ارب روپے رہی۔جبکہ بعداز ادائیگی ٹیکس کمپنی کا خالص منافع مبلغ 83.644ارب روپے رہا اور فی شیئر آمدنی 19.45 روپے رہی۔مذکورہ چھ ماہ کے دوران میں او جی ڈی سی ایل نے39.669 ارب روپے قومی خزانے میں ٹیکس کی مد میں جمع کرائے اور کمپنی نے ایکسپلوریشن اور ڈویلپمنٹ کے شعبے میں نمایاں اضافہ کیا۔ او جی ڈی سی ایل نے سیسمک اور ڈرلنگ کی سرگرمیوں میں بھی شاندار اضافہ کیا ہے جس سے بہت فوائد حاصل ہوئے ہیں اور۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے کمپنی کی انتظامیہ کی طرف سے مالی نظم و ضبط اور خصوصی طور پر کرونا وائرس سے متعلق اقدامات کو سراہا۔

مزید :

کامرس -