حکومت ایف بی آر، کسٹم کا لگام ڈالے، لاہور بزنسمین فرنٹ

  حکومت ایف بی آر، کسٹم کا لگام ڈالے، لاہور بزنسمین فرنٹ

  

لاہور (لیڈی رپورٹر)لاہور بزنسمین فرنٹ نے حکومت پر زور دیا ہے کہ کروناوباکی مد میں آنے والے پرسنل پروٹیکٹو ایکویپمنٹ پر کسٹم اور ایف بی آر کی کالی بھیڑوں سے کمرشل امپورٹرز کو بچایا جائے۔ محمد امجد چودھری، سردار عثمان غنی اور راجہ حسن اختر کاکہنا تھا کی ایک جانب کسٹم کی کرپٹ افسرشاھی بیجا مداخلت کرکے اور مختلف کاغزات کو مانگ کر امپورٹرز کو پریشان کرکے رشوت کا بازار گرم کر رھی ھے تو دوسری جانب ایف بی آر کی نااھل افسر شاھی کروناوباکو کنٹرول کرنے والی تھرمل گن پر بے تحاشہ ٹیکس اور ٹیرف ریٹ لگا کر اسکو مہنگا کرنے کا باعث بن رہی ہے۔ ایسے میں حکومت سے مداخلت کی اپیل کی جاتی ھے تاکہ امپورٹرز کو کسٹم کی ان کالی بھیڑوں سے بچایا جاسکے۔

مزید :

کامرس -