سیلونز کو سماجی فاصلہ یقینی بنانے کی ہدایات جاری کردیں، ڈیپلیکس گروپ

  سیلونز کو سماجی فاصلہ یقینی بنانے کی ہدایات جاری کردیں، ڈیپلیکس گروپ

  

کراچی (پ ر) جیسا کہ آج کل دنیا بھر میں کورونا کی وبا نے شہروں کو بند اور دنیا بھر میں لوگوں کو گھروں تک محدود کرکے رکھ دیا ہے، اور ہر گزرتے دن کے ساتھ اس مہلک مرض کے کیسز کی تعداد میں اضافے کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں وہیں اس وبا نے بیوٹی انڈسٹری میں خوف کی فضا پیدا کردی ہے، یاد رہے کہ بیوٹی انڈسٹری ایک نمایاں اور ابھرتی ہوئی صنعت ہے جس میں ہزاروں نوجوان لڑکے اور لڑکیاں اپنی خوبصورتی کا فائدہ اٹھاکر اپنی روزی روٹی کماتے ہیں، ایسے میں کورونا وائرس کے خوف نے لوگوں کو ہینڈ سینی ٹائزرکی ذخیرہ اندوزی پر مجبور مصافحہ کرنے سے روک دیا ہے، مگر ان سب سے درکنار لوگ اب بھی بہترین کارکردگی دیکھنے کے خواہاں ہیں اور مگر بیوٹی انڈسٹری گھر سے یہ سب کچھ نہیں کرسکتی۔ ایک جانب جب قرنطینہ نے لوگوں کو اپنی روزمرہ زندگی سے کاٹ کررکھ دیا ہے، جو کہ یقینا تباہ کن ہے، اس حوالے سے ڈیپلیکس بیوٹی گروپ نے اس مشکل وقت میں ایک قدم آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کرتے ہوئے اس صورتحال سے لڑنے اور حکومتی اقدامات کے ساتھ عوام کی مدد کے لیے اپنا تعاون پیش کرتے ہوئے صارفین، سیلون اور ان میں کام کرنے والے اسٹاف کے لیے بین الاقوامی طرز کے (ایس او پیز) اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرمتعارف کرادیئے، گروپ ڈائریکٹر ردا مصباح نے ایک انٹر ویو میں تبادلہ خیال کرتے ہوئے بتایا کہ کس طرح اس وبا سے لڑا جاسکتا ہے۔

اور یہ کیسے ممکن ہے وغیر ہ وغیرہ۔

یہاں صحت کی حفاظت اور حفظان صحت کو یقینی بنانے کے لیے دستاویزات کی تین تہہ موجودہیں، محفوظ خدمات کی خصوصیات میں یہ بات شامل ہے کہ رش سے بچنے کے لیے صارفین کی پہلے سے بکنگ کا طریقہ کار اپنا یاجائے، جس میں صارف کی ایک ماہ کی سفری معلومات (ٹریول ہسٹری)کے لیے ایک سوالنامہ پر کیا جائے جس میں (کیے گئے سفر، اور اگر سفر نہ کیا گیا ہوتو، کھانسی، یا بخار اور نمونیا کی علامات اور وجوہات) کے بارے میں معلومات لی جائیں، اور اپنے کاروبار کے معیار کو مزید اونچا رکھنے کے لیے اوزار، سازو سامان، برش اور قینچی وغیر کی صفائی ستھرائی رکھی جائے، جبکہ سیلونز میں جراثیم کشی کے لیے ہر سطح پر صفائی ستھرائی کا انتظام کیا جائے اور ہر گھنٹے میں باتھ رومز اور دروازوں سمیت ہر اس جگہ کی صفائی کی جائے جہاں گاہک ممکنہ طور پر ہاتھ لگا سکتا ہے۔

یہ طریقہ کار انتہائی احتیاط کے ساتھ ڈیپلیکس گروپ کی ٹاپ پروفیشنلز کی ایک ٹیم حفظان صحت اور احتیاطی تدابیر کے بین الاقوامی معیارات کو مد نظر رکھ کرتیار ہے، بیوٹی بزنس مجموعی طور پر پاکستان بھر میں خواتین اپنے خاندان کی دیکھ بھال اور ان کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے چلاتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ ڈیپلیکس بیوٹی سیلونز ملک میں معاشی جدوجہد کا سامنا کرنے والوں کو زندہ رکھنے کا عزم لیے ہوئے۔

یہ بات ذہن میں رہے کہ ڈیپلیکس بیوٹی کلینک کا یہ اقدام لاک ڈاون ختم کرنے کے لیے کوئی احتجاج نہیں ہے، بلکہ وہ حکومت سے اپیل کررہے ہیں کہ وہ عوام کے درمیان اپنی ایس او پیز کا دوبارہ جائزہ لیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ اس وہا سے لڑنے کے لیے یہ صنعت بھی پوری طرح رہے، اس لیے انھوں نے یہ دستاویز حکومت کے لیے کھلے عام شیئر کیے ہیں، اور امید کی ہے کہ سیلونز کو بھی اگر وہ سختی سے ان ہدایات پر عمل پیرا ہوں تو کام کرنے کی اجازت دی جائے۔

مزید :

کامرس -