چنگن ماسٹر موٹرز کاکراچی شہر کیلئے ایمبولینس کا عطیہ

چنگن ماسٹر موٹرز کاکراچی شہر کیلئے ایمبولینس کا عطیہ

  

کراچی (پ ر)COVID-1 بحران کے دوران طبی سہولیات میں مدد فراہم کرنے کے لئے چنگن ماسٹر موٹرز نے کراچی کے عوام کے لئے جدید ترین کاروان یورو IV ایمبولینس عطیہ کی ہے۔ یہ ایمبولینس فیریئر ہال کراچی میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران میئر کراچی وسیم اختر نے وصول کی۔ آٹوموٹو ٹیکنالوجی میں صارفین کو بہترین پیش کشوں کے حوالے سے ماسٹر موٹرز نے پاکستان میں گاڑیوں کی تیاری کے مشترکہ منصوبہ کے طور پر چین کے معروف آٹو مینوفیکچررز اور چنگن RHD گاڑیوں کے لئے عالمی برآمدی حب چنگن موٹرز کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔ ایک ذمہ دار ادارے کی حیثیت سے چنگن ماسٹر موٹرز معاشرے میں مدد کی اہمیت پر پختہ یقین رکھتی ہے۔ کمپنی کی جانب سے جدید ترین ایمبولینس عطیہ کرنے کا مقصد وباء کے دوران میڈیکل گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی ضرورت کو پورا کرنا ہے۔ انتہائی طاقت ور کاروان یورو IV میں C10 انجن نصب کیا گیا ہے جو 1000 سی سی انجن ہے جس میں 16 والوز اور DOHC 68HP موجود ہے۔ یہ گاڑی لائف سپورٹ ہے جو قیمت کے لحاظ سے بہترین ہے۔ ایمبولینس کا استعمال اہم مریضوں کو طبی سہولت تک پہنچانے کیلئے کیا جائے گا۔ اس ایمبولینس کو لائف سپورٹ صلاحیتوں کے مقصد کے لئے خاص طور پر تیار کیا گیا ہے۔

اس کا اندرونی ڈیزائن انتہائی دلکش ہے، اس گاڑی میں آکسیجن ٹینک کے ساتھ علاج کے لئے ایک آرام دہ کمرہ فراہم فراہم کیا گیا ہے جبکہ اس میں ڈوئل ایئر کنڈیشننگ کی سہولت ہے جو مریضوں کو کم سے کم تھکن کے ساتھ آرام دہ نقل و حرکت کی سہولت فراہم کرتی ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چنگن ماسٹر موٹرز لمیٹڈ کے سی ای او دانیال ملک نے کہا کہ چنگن ماسٹرز موٹرز موجودہ وباء کے دوران کراچی شہر کو زندگی بچانے والی کاروان ایمبولینس کا عطیہ دینے پر خوشی محسوس کرتی ہے۔ یہ ناقابل یقین گاڑی نہ صرف COVID-19 کے خلاف جنگ میں مددگار ثابت ہوگی بلکہ شہر میں صحت کی سہولیات اور موبائل ہیلتھ کیئر میں نیا معیار ثابت ہوگی۔ دانیال ملک نے میئر کراچی وسیم اختر کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کو سراہا اور ماسٹر گروپ کی جانب سے آئندہ کی کوششوں کیلئے مسلسل تعاون کو بڑھایا۔ ماسٹر گروپ نے وائرس کے خلاف موجودہ کوششوں میں بہت سے دیگر اقدامات اٹھائے ہیں جن میں راشن کے عطیہ سے لے کر ماسکس اور پی پی ای کی فراہمی شامل ہیں۔

چنگن۔ ماسٹر موٹرز کمیونٹیز کو کچھ دینے پر یقین رکھتی ہے اور یہ ان بہت سے اقداموں میں سے ایک ہے جو انہوں نے وباء کے خلاف جنگ میں اپنا کردار ادا کرنے کے لئے اٹھائے ہیں۔ چنگن موٹرز اپنی اعلیٰ معیار کی گاڑیوں کی وجہ سے جانی پہچانی کمپنی ہے اور کمپنی نے خودکار ڈرائیورنگ کرنے والی گاڑیوں کے لئے عالمی ریکارڈ قائم کر رکھا ہے۔ چنگن گاڑیاں متعدد ممالک میں ان بلٹ کوالٹی، ڈیزائن اور ٹیکنالوجی کیلئے اپنی ساکھ کی وجہ سے قیمتی ہیں۔

(ختم شد)

مزید :

کامرس -