کروڈ پٹرولیم کی برآمدات میں مارچ کے دوران 11.22 فیصد کمی

کروڈ پٹرولیم کی برآمدات میں مارچ کے دوران 11.22 فیصد کمی

  

اسلام آباد (اے پی پی) مارچ 2020ء کے دوران کروڈ پٹرولیم کی برآمدات میں 11.22 فیصد کمی ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق مارچ 2020ء کے دوران برآمدات کا حجم 19.9 ملین ڈالر تک کم ہو گیا جبکہ فروری 2020ء کے دوران کروڈ پٹرولیم کی برآمدات سے 22.4 ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔

اس طرح فروری 2020ء کے مقابلہ میں مارچ 2020ء کے دورن کروڈ پٹرولیم کی ملکی برآمدات میں 2.5 ملین ڈالر یعنی 11 فیصد سے زیادہ کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزید :

کامرس -