پاراچنار، پولیس روئیے کیخلاف دکانداروں کا احتجاجی مظاہرہ

پاراچنار، پولیس روئیے کیخلاف دکانداروں کا احتجاجی مظاہرہ

  

پاراچنار(نمائندہ پاکستان)پاراچنار میں پولیس کے روئیے کے خلاف دکانداروں نے احتجاجی مظاہرہ کیا پولیس نے دکانداروں کو زد و کوب کرکے مظاہرین پر ہوائی فائرنگ کی ڈی پی او ضلع کرم نے ایک پولیس اہلکار کو معطل کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی پاراچنار مین شاہراہ پر واقع غلام جان مارکیٹ میں پولیس اہلکار نے لاک ڈاؤن کے دوران مارکیٹ میں دکانیں بند کرانے کیلئے گالی گلوچ شروع کئے جس پر دکاندار مشتعل ہوگئے اور پولیس اہلکار کو زد و کوب کیا پولیس اہلکار دوکانداروں کی گرفتاری کیلئے دوبارہ مارکیٹ پہنچ گئے جس پر دکانداروں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور مین شاہراہ آمد و رفت کیلئے بند کرکے سڑک پر ٹائر جلائے اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے دوکانداروں نے پولیس اہلکاروں کی روئیے کی شدید مذمت کی اور انہیں سزا دینے کا مطالبہ کیا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ضلع کرم محمد قریش خان کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ایک پولیس اہلکار کو معطل کرکے پولیس لائن میں بند کردیا ہے اور واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے ضلع کرم میں ایم این اے منیر اورکزئی سمیت 27 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے اور پاراچنار سمیت ضلع بھر کے مارکیٹ اور کاروباری ادارے لاک ڈاؤن کی وجہ سے بند ہی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -