فیصل آباد،ڈاکو ؤں،چوروں نے شہریوں کو قیمتی اشیاء سے محروم کر دیا

  فیصل آباد،ڈاکو ؤں،چوروں نے شہریوں کو قیمتی اشیاء سے محروم کر دیا

  

فیصل آباد(کرائم رپورٹر)فیصل آبادمیں جاری لاک کے دوران بھی ڈکیتی‘ راہزنی اور چوری کی 44وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں کے گروہ لاکھوں روپے کی نقدی و طلائی زیورات‘ پندرہ موٹر سائیکل‘ لاکھوں روپے مالیت کے مویشی‘ سولرپلیٹس سے بیٹریاں‘درجن بھر سے زائد موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق نامعلوم ڈاکوؤں نے جاوید کے گھر سے اڑھائی لاکھ روپے کی نقدی‘ قیمتی سامان‘ خالد کی بہن سے طلائی بالیاں‘انگوٹھیاں‘حسنین سے پچاس ہزار موبائل‘ نعیم سے 70ہزار‘ موبائل‘ شہباز سے بیس ہزار‘ موبائل‘محسن سے بیس ہزار‘ موبائل‘ صدی‘اختر‘ طیب‘جمیل‘ عدنان‘ جاوید‘اوراسد سے نقدی‘ موبائل فونز‘ حبیب‘ شہباز‘ شفقت‘ فلک شیر‘عرفان‘ شاکر‘عالم شیر اور عرفان سے نقدی‘ موبائل فونز اور موٹر سائیکلیں چھین کر فرار ہو گئے جبکہ نامعلوم چوروں کے گروہ طاہر‘عثمان اور شاہ جہاں کے گھروں‘آصف‘ فیصل‘نوید اور قمر کی دکانوں سے نقدی و قیمتی سامان‘مصدق کا موبائل‘ ولی محمد کے جنریٹر‘ اختر کی سولر پلیٹس‘ بیٹریاں‘ رفیق‘ نسیم‘ بوٹا اور غلام عباس کی 9بکریاں‘ علی‘عظمت‘غضنفر‘عبدالجبار‘اینتھنی‘ عثمان‘ طاہر اور اشرف کی موٹر سائیکلیں چوری کر کے چلتے بنے۔

فیصل آباد،ڈاکے

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -