شانگلہ،اے سی کا مختلف بازاروں کا دورہ،درجنوں دکانیں سیل
الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شانگلہ اسسٹنٹ کمشنرواجدعلی خان کا لاک ڈاون میں نرمی سے غلط فائدہ اٹھانے والوں کے خلاف کریک ڈاون اور سخت ایکشن، مختلف بازاروں کامعائنہ کیا،خلاف ورزی پر درجنوں دکانیں سیل بیشتر کے خلاف مقدمات درج کر دیئے گئی۔لاک ڈاون میں نرمی کے بعد بازاروں میں کرونہ وارس سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیرنہ اپنانے اورسوشل ڈسٹینس نہ کرنے پر متعدد دکان بند کر دئے،عوام کو بازاروں میں ہجوم لگانے کی اجازت نہیں۔حکومت عوامی تعاون سے موزی مرض پر قابوپاسکتا ہے،دکانداران ذخیرہ اندوزی سے گریز کرے کیونکہ حکومت کے پاس وسائل کی کوئی کمی نہیں خلاف ورزی کرنے والوں سے نمٹا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہاراسسٹنٹ کمشنرہیڈ کوارٹر شانگلہ واجد علی نے پیر کے روز سب ڈویژن کے مختلف بازاروں کے دورے کے موقع پر کہی۔ انھوں نے بازاروں میں کورونا وائرس کی سدباب اور بچاؤ میں سماجی فاصلے نہ رکھنے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعد د دکانوں کو سیل کر تے ہوئے کہا کہ کسی کو لاک ڈاون میں نرمی سے غلط فائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں دینگے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی ہوگی۔ اسسٹنٹ کمشنرہیڈ کوارٹروا جد علی نے مزید کہا کہ رمضان المبارک میں انتظامیہ ذخیرہ اندوزوں اور گرانفروشوں کے خلاف گرانفروشوں کے خلاف سختی سے نمٹیں گے عوام انتظامیہ کو گرانفروشوں اورذخیرہ اندوزوں کی نشاندہی کرے تاکہ ان عناصر کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کی جاسکیں۔۔