خورشید شاہ کا اپنی تنخواہ کرونا ریلیف فنڈ میں دینے کا اعلان

خورشید شاہ کا اپنی تنخواہ کرونا ریلیف فنڈ میں دینے کا اعلان

  

سکھر(بیورورپورٹ)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ نے اپنی تنخواہ کرونا ریلیف فنڈ میں دینے کا اعلان کیا ہے اور سیاستدانوں سے اپیل کی ہے کہ یہ وقت ایک دوسرے پر تنقید کرنے یا الزامات لگانے کا نہیں بلکہ کرونا کے خلاف متحد ہوکر جنگ لڑنے اور اپنے لوگوں کو بچانے کا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر کی احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہم کسی کی مدد کرتے ہیں تو کسی کو بتاتے نہیں ہیں ہمیں بھیک نہیں مانگنی چاہیے ہمیں خود کو حاضر کرنا چاہیے اس وقت قوم جوش میں ہے اور کرونا کی اس جنگ میں سب کو حصہ ڈالنا ہوگا ان کا کہنا تھا کہ یہ وقت اٹھارہویں ترمیم یا کسی ایسے متنازعہ مسئلے پر بات کرنے کا نہیں ہے بلکہ یہ وقت ہے کہ ہم مل بیٹھیں اور متحد ہوکر کرونا سے لڑیں اور لوگوں کو بچائیں اور جو ملک کافرنٹ مین ہے بڑا ہے اسے بڑے پن کا مظاہرہ کرنا چاہیے اس وقت ہمارے ڈاکٹرز،نرسز اور فورسز کے جوان فرنٹ لائن پر برسرپیکار ہیں اور اب تو میں نے بلاول بھٹو کا بھی انٹرویو سنا ہے اور ان حالات میں انہوں نے بھی عمران خان کو وزیر اعظم مانا ہے ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں ہم پر یہ بھی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ہم اپنے پڑوسیوں کا بھی خیال کریں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -