سوات میں گیس کی لوڈ شیڈنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی، فضل حکیم

  سوات میں گیس کی لوڈ شیڈنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی، فضل حکیم

  

 پشاور(سٹاف رپورٹر)چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے سحر و افطار کے دوران سوئی گیس کی بندش پر نوٹس لے لیا فضل حکیم خان یوسفزئی نے ملاکنڈ ڈویژن کے انچارج میرویس سے مینگورہ اور گردونواح میں گیس لوڈ شیڈنگ کی صورت پر جواب طلب کرتے ہوئے ہدایت جاری کی کہ فوری طور پر سوئی گیس لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بند کیا جائے اور سحر و افطار کے وقت سوئی گیس کی ترسیل یقینی بنائی جائے سوات میں گیس کی لوڈ شیڈنگ کسی صورت قبول نہیں انہوں نے سوئی گیس حکام پر واضح کر دیا کہ سوات میں کسی بھی جگہ پر گیس کی لوڈشیڈنگ یا کمی برداشت نہیں کی جائے گی حلقہ پی کے 5 کے عوام نے مجھے اپنے مسائل کے حل کیلئے کامیاب کرکے اس مقام تک پہنچایا ہے عوامی خدمت میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے کہا کہ حلقہ پی کے 5 کے غیور عوام میرے لئے قابل قدر ہیں ان کے ہر جائز مطالبات کو حل کرنا ہمارا فرض ہے انہیں کبھی بھی سہولیات سے محروم نہیں کیا جائے گا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -