سندھ میں لاک ڈاؤن ناکام ہوگیا ہے، ڈاکٹر سلیم حیدر

  سندھ میں لاک ڈاؤن ناکام ہوگیا ہے، ڈاکٹر سلیم حیدر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)مہاجر اتحاد تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر سلیم حیدر نے کہا ہے کہ کراچی، حیدرآباد میں مراد علی شاہ کی جانب سے لگائے جانے والا لاک ڈاؤن ناکام ہوگیا ہے۔ صنعت کار، مل مالکان اور تاجر سخت مالی مشکلات کا شکار ہیں۔ صوبائی حکومت تاجروں کی مدد کرنے کے بجائے ان ہی کو ہراساں کرکے دیوار سے لگانے پر مجبور کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کراچی جو پورے پاکستان کوچلاتا ہے اس کے تاجر ان دنوں شدید اذیت کا شکار ہیں لیکن وفاقی حکومت اور اسٹیبلشمنٹ صوبائی حکومت کو نہ تو لگام دینے کو تیا رہیں اور نہ ہی اپنے طورپر ان شہروں کے تاجروں کیلئے کوئی مالی پیکیج دیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سندھ کی صوبائی حکومت، مل مالکان، مارکیٹوں او ربازارکی ایسوسی ایشن اور یونینوں کے عہدیداروں سے براہ راست چندے کے نام پر بھتہ وصول کررہی ہیں۔ انہیں دھمکی دی جارہی ہیں کہ اگر مطلوبہ رقم ادا نہیں کی گئی تو پھر ان کا کاروبار نہیں کھولنے دیا جائیگا۔ انہوں نے کہاکہ خود حکومت بھتہ گیری پر اُتر آئی ہے ایسی صورت میں کراچی کے تاجر کس سے فریاد کریں اور کون ان کی مدد کرے گا۔ 70 سال سے ٹیکس لینے والی وفاقی حکومت نے آج کراچی، حیدرآباد کے تاجروں اور مہاجروں کو تنہا چھوڑ دیا ہے۔ وہ پیداگیر وزراء اور دیہاتی پولیس افسران کے رحم وکرم پر ہیں۔ اگر یہی صورتحال رہی تو پھر کراچی اور حیدرآباد میں نوبت خانہ جنگی تک پہنچ جائیگی اس لئے ذمہ دار ادارے اپنا کردار ادا کریں اور کراچی، حیدرآباد کے تاجروں کو تحفظ فراہم کریں۔