اوبر نے کارکنان صحت کی مددکیلئے ’اوبر میڈکس‘ سروس متعارف کرادی

  اوبر نے کارکنان صحت کی مددکیلئے ’اوبر میڈکس‘ سروس متعارف کرادی

  

کراچی (اکنامک رپورٹر) اوبر سواریوں کو ڈرائیورز سے جوڑنے والی آن لائن رائیڈہیلنگ سروس ہے، جس نے مشرق وسطی، شمالی افریقہ اور پاکستان کے (MENAP) خطے میں COVID-19جیسے وبائی مرض کے دوران اسپتالوں اور مقامی غیر سرکاری تنظیموں خاص طور پر طبی عملے سمیت فرنٹ لائن کارکنوں کے لئے مفت سواریوں کی ترسیل کا وعدہ کیا ہے۔ اوبر میڈکس کو ہیلتھ کیئر ورکرز کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اوبر پاکستان کے جی ایم، سعد نوید پیل نے کہا کہ ”ہم موجودہ دور میں سماجی دوری کی ضرورت کو سمجھتے ہیں اور اپنے سواروں کو گھر میں رہنے کی ترغیب دیتے ہیں۔ تاہم، یہ ضروری ہے کہ ہم، ہمارے ملک کے صحت کی دیکھ بھال کرنے والے عملے کی مدد کریں، جن میں سے اکثریت کی نقل و حمل کا بنیادی ذریعہ سواری پر منحصر ہے۔ ہمارے ساتھی ڈرائیور ز یکساں طور پر مدد کر رہے ہیں اور ہماری خدمات میں ضروری ردوبدل کے ساتھ، ہم ان کو امداد دینے کا ارادہ رکھتے ہیں اور سواروں کو سہولت فراہم کرنے کو مدنظر رکھتے ہیں“۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -