برطانوی طیاروں کو پاکستان میں لینڈنگ کی اجازت مل گئی

  برطانوی طیاروں کو پاکستان میں لینڈنگ کی اجازت مل گئی

  

کراچی(این این آئی)سول ایوی ایشن اتھارٹی نے برطانیہ کو پانچ طیاروں کو پاکستان میں لینڈنگ کی اجازت دے دی ہے، طیاروں کو برطانیہ کے سفارتخانے کی درخواست پر اجازت دی گئی۔تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے چارٹر طیاروں کو برطانیہ کے سفارتخانے کی درخواست پر اجازت دی گئی ہے جس کا سی اے اے کے ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ ایئر کمو ڈو عرفان صابر کے زیر دستخط نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیاگیاہے۔ذرائع کے مطابق قطر ائیر کی پروازیں 30اپریل سے 5 مئی تک خالی طیارے پاکستان پہنچے گے، قطر ائیر کی خصوصی پروازیں برطانوی شہریوں اور سفارتی عملہ کو لیکر برطانیہ جائیں گی۔

سول ایوی ایشن

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -