جے ایس بینک اور اس کے شراکت داروں جانب سے آغا خان ہیلتھ سروس کو 10 ملین روپے کا عطیہ
کراچی(اکنامک رپورٹر) COVID-19 وباء کے دوران ردعمل کیلئے اپنی کوششوں اور نیشنل ہیلتھ کیئر سسٹم میں صلاحیت پیدا کرنے کے ضمن میں جے ایس بینک اور اس کے شراکت داروں نے آغا خان ہیلتھ سروس پاکستان کو 10 ملین روپے کا عطیہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ بینک نے پرسنپل پروٹیکٹو ایکوئپمنٹ (PPE) کیلئے اجے ایس بینک اور اس کے شراکت داروں جانب سے آغا خان ہیلتھ سروس کو 10 ملین روپے کا عطیہ نڈس ہسپتال کو 7.35 ملین روپے بھی عطیہ کئے۔ یہ عطیات 110 ملین روپے کے فنڈ کے تحت دیئے گئے جسے بینک نے اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر پاکستان میں کورونا وائرس (COVID-19) کے اثرات کو ختم کرنے کیلئے قائم کیا۔ جے ایس بینک کے صدر و سی ای او باصر شمسی نے شراکت میں توسیع کے حوالے سے کہا کہ ایک ذمہ دار قومی ادارے کی حیثیت سے جے ایس بینک کووڈ۔19 کے خلاف جنگ میں پیش منظر رہنماؤں کی مدد کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ آغا خان ہیلتھ سروس پاکستان میں اس مرض کے خلاف صف اول کا کردار ادا کر رہی ہے اور ہم پاکستان کے عوام کی جانب سے ان کی کوششوں اور قربانیوں کے لئے پوری طبی ٹیم کے مشکور ہیں۔ آغا خان ہیلتھ سروس کے چیئرمین عبد الکریم عجانی نے اس تعاون کا اعتراف کیا کہ COVID-19 کے خلاف لڑنے کے لئے اجتماعی اور پائیدار کوششوں کی ضرورت ہے۔ آغا خان ہیلتھ سروس کارپوریٹس، حکومت اور سول سوسائٹی کے اداروں کے ساتھ شراکت داری کر رہی ہے تاکہ خاص طور پر پسماندہ اور دور دراز کی آبادیوں کو معیاری صحت کی دیکھ بھال تک رسائی فراہم کی جا سکے۔ جے ایس بینک اور اس کے شراکت داروں کی جانب سے پیش کی گئی امداد سے اس وبائی مرض کے اثرات کو کم کرنے کی کوششوں میں مدد ملے گی۔