آرام باغ میں پولیس اہلکاروں کا علاقہ مکینوں پر تشدد

آرام باغ میں پولیس اہلکاروں کا علاقہ مکینوں پر تشدد

  

کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی کے علاقے آرام باغ میں گھر کے سامنے سگریٹ پینے سے منع کرنے پر پولیس اہلکار اور علاقہ مکینوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا۔واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے جس میں اہلکاروں کو سی ٹی او کمپاؤنڈ کے مکینوں سے الجھتے دیکھا جا سکتا ہے۔تشدد کے بعد اہلکاروں کے ساتھی بھی پہنچ گئے اور ہوائی فائرنگ بھی کی گئی۔علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا تو پولیس کے اعلی حکام نے واقعے میں ملوث اہلکاروں کیخلاف کارروائی کا عندیہ دے دیا۔ علاقہ مکینوں نے آئی جی سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ اہلکاروں کیخلاف سخت کارروائی کریں تاکہ آئندہ ایسا واقعہ پیش نہ آئے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -