سی سی پی او کے زیر صدارت کورنا وائرس بارے علماء کرام کا اجلاس

سی سی پی او کے زیر صدارت کورنا وائرس بارے علماء کرام کا اجلاس

  

 پشاور(کرائمز رپورٹر) کپیٹل سٹی پولیس پشاور نے کرونا وائرس کی روک تھام اور حکومتی احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی خاطر مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام کے نمائندہ وفد کے ساتھ خصوصی اجلاس کا انعقاد کیا ہے، ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد اشفاق، شیخ الحدیث مولانا احسان الحق، مولانا محمد طیب، مولانا محمد عاصم، معراج الدین سرکانی، مفتی ظفر زمان، مولانا رفیع اللہ اورشیخ فضل الرحمان سمیت دیگر علماء حضرات نے شرکت کی، اجلاس کے دوران ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی نے کرونا وائرس کی روک تھام اور عوامی آگاہی مہم کے سلسلہ میں علماء کرام کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے مساجد میں پانچ وقت نماز ادا کرنے کیساتھ ساتھ نماز تراویح کے موقع پر حکومت کی جانب سے جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کرانے پر زور دیا، اجلاس کے دوران اعتکاف کے حوالے سے بھی بحث کی گئی جس کے دوران علماء کرام نے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کیساتھ تعاون جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا، اجلاس کے اختتام پر کہا گیا کہ پولیس، ضلعی انتظامیہ اور علماء کرام کے نمائندوں پر مشتمل ڈویژنل سطح پر قائم کمیٹیوں کی کردار خوش آئیند ہے جن کو مزید فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا، پشاور بھر کے علماء کرام و عوام الناس سے اپیل کی کہ دیگر نمازوں کی طرح نماز تراویح میں بھی حکومتی ہدایات اور اکابر علماء کرام کی جانب سے تلقین کردہ تدابیر اپناتے ہوئے کم سے کم افراد کو مساجد میں شرکت کرنے کی اپیل کی گئی ہے اجلاس کے آخر میں ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی نے علماء کرام میں ماسک بھی تقسیم کئے اس موقع پر شیخ الحدیث مولانا غلام احسان الحق اور تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے دیگر شریک علماء کرام نے عوامی آگاہی مہم کے سلسلہ میں اٹھائے جانے والے اقدامات، تعاون اور اس ضمن میں علماء کرام کی جانب سے نمازیوں اور دیگر شہریوں کو دی جانے والی ترغیب سمیت درپیش مسائل اور دیگر اقدامات سے بھی آگاہ کیا جس پر ایس ایس پی آپرشن ظہور بابر آفریدی نے درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے اور ان کے سد باب کی یقین دہانی کرائی، اجلاس میں علماء کرام و پولیس اور انتظامیہ کے نمائندوں پر مشتمل ڈویژنل (سٹی، کینٹ، رورل اور صدر ڈویژن) سطح پر کمیٹیوں کی کردار کو سراہا گیا جبکہ دوران تراویح اور اعتکاف کے موقع پر احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا، علاوہ ازیں فیصلہ کیا گیا کہ اس وقت تمام مکاتب فکر کے علماء کرام حکومت کے ساتھ ایک صف میں کھڑے ہیں اور یہ تعاون گلی محلے کی سطح پر قائم اور جاری رہیگا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -