پی آئی اے کے 3فضائی میزبان کورونا سے متاثر

  پی آئی اے کے 3فضائی میزبان کورونا سے متاثر

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن(پی آئی اے)کی لندن کی پرواز سے اسلام آباد پہنچنے والے 3 فضائی میزبان کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے۔ایئرلائن ذرائع کے مطابق تینوں فضائی میزبانوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر انہیں اسلام آباد کے ہوٹل میں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق کورونا وائرس سے متاثر فضائی میزبانوں میں سے 2 کا تعلق لاہور اور ایک کا پشاور سے ہے۔واضح رہے کہ پی آئی اے کے اب تک 10 ملازمین کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں، دوسری جانب ایئر لائن ترجمان کی جانب سے بھی فضائی میزبانوں میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر پی آئی اے کی خصوصی پرواز کی ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں سول ایوی ایشن کے قوانین کی خلاف ورزی اور سماجی فاصلہ برقرار نہ رکھے جانے پر جہاز کے اندر مسافروں نے احتجاج کیا تھا اور ان کا کہنا تھا کہ ہمیں کورونا ہوگیا تو ذمہ دار کون ہوگا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -