رمضان کے شروع ہوتے ہی مہنگائی آسمان چھونے لگی ہے،مکرم مقصود

  رمضان کے شروع ہوتے ہی مہنگائی آسمان چھونے لگی ہے،مکرم مقصود

  

کراچی(پ ر)منہاج القرآن یوتھ لیگ کراچی کے صدر مکرم مقصود نے کہا کہ حکومت مہنگائی پر قابو پانے میں ناکام ہوگئی ہے رمضان المبارک کے شروع ہوتے ہی اشیاء خوردونوش بالخصوص سبزیاں اور فروٹ آسمان کو چھو رہے ہیں۔حکومت سمیت متعلقہ ادارے صرف زبانی جمع خرچ میں مصروف ہیں کوئی پوچھنے والانہیں ہے۔ وہ مصطفوی اسٹوڈنٹس موومنٹ کراچی کے صدر نثار احمد سے گفتگو کر رہے تھے۔ اشیاء خورد ونوش میں من مانا اضافہ کردیا گیا ہے؛پھل دوگنا قیمت میں فروخت ہورہے ہیں. حکومتی نرخ نامے پر عمل درآمد نہیں ہورہا منافع خوروں سے سختی سے نمٹا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی سستی اور مہنگائی کم کرکے لاک ڈاون سے متاثر کم آمدنی والے کروڑوں غریبوں کو ریلیف دیا جاسکتا ہے. نثار احمد نے کہا کہ خواتین اور بچوں کو ڈبل سواری سے استثناء دیا جائے.انھوں نے کہا حکومت دعووں کے بجائے عملی اقدامات کر کے عوام کو ریلیف دے۔مہنگائی کے عفریت کو کنٹرول۔نہ کیا گیا تو غریب ایک وقت کا کھانا نہیں کھا سکے گا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -