ڈیرہ میں آپریشن کالعدم تنظیم داعش کے دوہشت گرد گرفتار، 3ہینڈ گرنیڈ اسلحہ بر آمد

ڈیرہ میں آپریشن کالعدم تنظیم داعش کے دوہشت گرد گرفتار، 3ہینڈ گرنیڈ اسلحہ بر ...

  

ڈیرہ غازی خان (سٹی رپورٹر) سی ٹی ڈی پنجاب نے تھانہ صدر کے علاقہ میں کاروائی کرکے ،دو دہشت گر د جن کا تعلق کالعدم داعش سے بتایا جا تا ہے گرفتار کرلیا دہشتگردوں سے تین ہینڈ گرینڈ اوراسلحہ برآمد کرلیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کو باوثوق ذرائع سے اطلاع ملی جس پر سی ٹی ڈی کی ٹیموں نے تھانہ صدر کے علاقہ وڈور روڈ پر کاروائی کر تے ہو ئے دو مبینہ دہشت گردوں (بقیہ نمبر53صفحہ6پر)

فاروق اور سہیل کو خفیہ ٹھکانے سے گرفتار کر تے ہو ئے قبرستان میں چھپائے گئے تین ہینڈ گرینڈاوراسلحہ برآمد کر لیا سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم داعش سے ہے اور ان سے مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ذرائع کے مطابق یہ دہشت گرد ڈیرہ غازی خان میں حساس تنصیبات اور سرکاری املاک کو نشانہ بنانا چاہتے تھے بروقت کاروائی کر کے بڑی تباہی سے علاقہ کو بچالیا گیا ہے سی ٹی ڈی کی طرف سے سول ڈیفنس سے بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کر کے تینوں ہینڈ گرینڈ ز کو ناکارہ بنا دیا گیا ہے جبکہ اسلحہ اور دیگر برآمد ہو نے والے سامان کو قبضہ میں لے کر ملزمان کے خلاف سی ٹی ڈی تھانہ ملتان میں مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔

گرفتار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -