حکومت کی طرف سے دفاتر کھولنے کی کوئی ہدایات موصول نہیں ہوئیں، ترجمان نادرا

حکومت کی طرف سے دفاتر کھولنے کی کوئی ہدایات موصول نہیں ہوئیں، ترجمان نادرا

  

اسلام آباد (آئی این پی) ترجمان نادرا فائق علی نے کہا ہے کہ نادرا کو حکومت پاکستان کی طرف سے دفاتر کھولنے کی کوئی ہدایات موصول نہیں ہوئیں۔ہدایات ملنے کے بعد ان پر عملدرآمد کیا جائے گا۔ترجمان نادرا کے مطابق نادرا دفاتر کھولنے صورت میں تمام ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں گی،جس کا عوام کو میڈیا کے توسط سے مطلع اور آگاہی دی جائے گی،رمضان المبارک میں زحمت سے بچنے کے لیئے عوام الناس سے درخواست ہے کے نادرا سے ہدایات ملنے کے بعد ہی نادرا دفاتر تشریف لائیں۔

ترجمان نادرا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -