گراں فروشوں‘ ذخیرہ اندوزوں کو عبرت کا نشان بنایا جائیگا‘ عامر ڈوگر

  گراں فروشوں‘ ذخیرہ اندوزوں کو عبرت کا نشان بنایا جائیگا‘ عامر ڈوگر

  

ملتان (نیوز رپورٹر)) چیف وہپ قومی اسمبلی وایم این اے ملک عامر ڈوگر نے میں کہا ہے کہ عوامی ریلیف حکومت کی اولین ترجیح ہے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ کسی صورت قبول نہیں، ماہ رمضان المبارک میں قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کرکے عوام کو لوٹنے والے گرانفروش کسی رعائیت کے مستحق نہیں ان کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا اور گرانفروشوں،ذخیرہ (بقیہ نمبر56صفحہ6پر)

اندوزوں کو عبرت کا نشان بنادیا جائیگا کیونکہ دولت کے پجاری اور ذخیرہ اندوز مصنوعی مہنگائی کے ذریعے عوام کا جینا دوبھر کررہے ہیں ایسے عناصر نہ صرف عوام دشمن ہے بلکہ خوف خدا سے بھی عاری ہے ان عناصر کے قلع قمع کیلئے سرکاری مشینری متحرک ہوچکی ہے اور ضلعی انتظامیہ نے گرانفروشوں کے لیے فوری عملی اقدامات اٹھادیے ہیں تاکہ مہنگائی کے بڑھتے ہوئے مصنوعی طوفان کا تدارک کیا جاسکے انہوں نے کہا ہے کہ مہنگائی کرنیوالے عناصر کو نہ صرف گرفتار کیا جائیگا بلکہ سخت سے سخت سزائیں بھی دی جائینگی انتظامیہ کسی قسم کی رعائیت نہیں برتے گی انہوں نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران حان اوروزیر اعلی پنجاب لاک ڈاو ¿ن کے حالات میں عوام کوریلیف دینے کیلئے اربوں روپے کے فنڈز جاری کرچکے ہیں اور اب رمضان المبارک میں اربوں روپے کی سبسڈی دی گئی ہے ایسے حالات میں ذخیرہ اندوز،گرانفروش مہنگائی کرکے عوام دشمنی کا ثبوت دے رہے ہیں ان کے قلع قمع کیلئے حکومتی مشینری اور انتظامیہ متحرک ہوچکے ہیں ان اقدامات سے عوام کو فوری ریلیف ملے گا۔

عامر ڈوگر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -