حنیف پتافی کا گندم خریداری مراکز کا دورہ‘ کاشتکاروں سے ملاقاتیں
ڈیرہ غازیخان (ڈسٹرکٹ بیورورپورٹ‘سٹی رپورٹر) مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف پتافی نے گندم خریداری مراکز کا اچانک دورہ کر کے خریداری مراحل کاجائزہ لیا. انہوں نے ڈیرہ غازی خان سنٹر پر گندم کی نمی اور معیار کے ساتھ اوزان بھی چیک کئے مشیر وزیر اعلی محمد حنیف پتافی نے مرکز میں موجود کاشتکاروں سے ملاقات کی اور ان سے سہولیات کے بارے میں استفسار کیا۔مشیر وزیر اعلی محمد حنیف پتافی نے کہا کہ کاشتکاروں سے عزت و تکریم کے ساتھ گندم خریدی جائے (بقیہ نمبر57صفحہ6پر)
گی۔ باردانہ کے اجراء اور گندم کی خریداری کا طریقہ مزید آسان کردیا گیا ہے۔کاشتکار اپنی ضرورت کے مطابق باردانہ حاصل کرسکتے ہیں۔