نشتر ہسپتال: ایمرجنسی، آوٹ ڈور کینٹین میں واش بیسن کی تنصیب افتتاح کے بعد سہولیات کی فراہمی شروع

  نشتر ہسپتال: ایمرجنسی، آوٹ ڈور کینٹین میں واش بیسن کی تنصیب افتتاح کے بعد ...

  

ملتان(نمائندہ خصوصی) نشتر میڈیکل یونیورسٹی و ہسپتال کے ایمرجنسی اور آوٹ ڈور میں آنے والے مریضوں انکے لواحقین اور طبی عملے کی حفاظت کو پیش نظر رکھتے (بقیہ نمبر41صفحہ6پر)

ہوئے پائنیرز یونٹی نے نجی فارماسوٹیکل کمپنی کے تعاون سے ایک قدم بڑھاتے ہوئے نشتر ہستال ایمرجنسی کے باہر تین واش بیشن،او پی ڈی اور کینٹین میں 07 واش بیسن اور ساتھ ڈرائرز لگوا کر نشتر انتظامیہ کے حوالے کر دئیے ہیں،اس حوالے سے گزشتہ روز وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا نے ہینڈ واشنگ ایریاز کا افتتاح کیا اور پائینرز یونٹی کی کاوشوں کو سراہا،جبکہ اس موقع پر انکے ہمراہ پروفیسر ڈاکٹر راشد قمر راو بھی موجود تھے،جبکہ صدر پائنیرز یونٹی پروفیسر ڈاکٹر شاہد راو کا کہنا تھا کہ کورونا سے بچاؤ کیلیے 20 سیکنڈ تک صابن سے ہاتھ دھونا ضروری ہے ہاتھ دھونے سے ہاتھوں سے جراثیم کا صفایا ہو سکے گا اور اس طرح ہاتھوں کے ذریعے وائرس کا پھیلاو نہیں ہو سکے گا اور دوسرے انسان وائرس سے محفوظ رہیں گے،پائینئر یونٹی کرونا وائرس سے بچاو کیلئے عملی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے، طبی عملے میں حفاظتی کٹس، ماسک، گوگلز اور شیلڈ کی تقسیم کے بعد پہلے مرحلے میں دس خود کار طریقے سے ہاتھ دھونے اور ہاتھ سکھانے والی مشینوں کے ساتھ ہینڈ واشنگ ایریاز بنائے گئے ہیں جو کہ ایمرجنسی کے باہر، آوٹ ڈور، گائینی آوٹ ڈور، نشتر ہسپتال کینٹین ہر لگائے گئے ہیں،ادھر افتتاح کے موقع پر ڈاکٹر ساجد اختر،علی رضا،ڈاکٹر عبدالمنان، ڈاکٹر نصرت بزدار، ڈاکٹر زاہد سرفراز، ڈاکٹر عارف، ڈاکٹر عبدالقدوس، ڈاکٹر رانا سجاد، ڈاکٹر فاروق و دیگربھی موجود تھے۔

فراہم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -