نشتر ہسپتال: 125ہاؤس آفیسر ز کی پی ایم ڈی سی سے رجسٹریشن کا معاملہ‘ پی ایم اے وفد کی ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا سے ملاقات‘ مختلف امور پر گفتگو

نشتر ہسپتال: 125ہاؤس آفیسر ز کی پی ایم ڈی سی سے رجسٹریشن کا معاملہ‘ پی ایم اے ...

  

ملتان(نمائندہ خصوصی) نشتر ہسپتال میں مئی 2019 سے ہاوس جاب کرنے والے تقریباً 125 ہاوس آفیسر ڈاکٹروں کی پی ایم ڈی سی سے رجسٹریشن کا معاملہ لٹکا ہوا ہے،(بقیہ نمبر43صفحہ6پر)

جس پر گزشتہ روز پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے وفد نے صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج کی قیادت میں وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا سے ملاقات کی اور انہیں مسائل سے آگاہ کیا جس پر وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا نے پی ایم ڈی سی ممبران ڈاکٹر جاوید اکرم اور ڈاکٹر تنویر خالق سے رابطہ کیا،جس کے بعد پی ایم اے کے مطالبے پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ لیٹر لکھنے کی بجائے نشتر میڈیکل یونیورسٹی کی جانب سے پروفیسر ڈاکٹر راشد قمر راو کے ہمراہ ہاوس آفیسرز کی جانب سے 02 نمائندگان جمعرات 30 اپریل کو اسلام آباد پی ایم ڈی سی جا کر تمام مسائل کو فوری حل کروائیں گے،اس حوالے سے پی ایم اے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جس ہاوس آفیسر کا پی ایم ڈی سی کا مسئلہ ہے وہ فوری اپنے دستاویزات یونیورسٹی انتظامیہ کو جمع کروا کر کل تک لسٹ میں نام درج کروائے۔پی ایم اے وفد نے تمام ڈاکٹرز کو یقین دہانی کروائی کہ مسئلے کے حل تک فالو اپ لیتے رہیں گے اور ہاؤس آفیسرز کے تمام مسائل حل کرانے کے لئے پی ایم اے انکے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی۔وفد میں ڈاکٹر شیخ عبدالخالق،ذوالقرنین حیدر،وقار نیازی و دیگر شامل تھے۔

ملاقات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -