ملتان ریجن‘حساس مقامات پر اضافی پولیس نفری تعینات‘ مساجد میں کرونا کیخلاف اقدامات تیز

  ملتان ریجن‘حساس مقامات پر اضافی پولیس نفری تعینات‘ مساجد میں کرونا ...

  

ملتان (نیوز رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسر ملتان وسیم احمد خان کی ہدایت پر ریجن بھر میں سحر و افطار اور نماز تراویح کے اوقاف میں مساجد اور عبادت گاہوں کی سیکورٹی (بقیہ نمبر44صفحہ6پر)

ریڈ الرٹ کردی گئی ہے۔اس حوالیسے ریجن پولیس نے رمضان المبارک کے سلسلے میں سیکورٹی پلان تشکیل دے دیا ہے۔ملتان ریجن کی 49مساجد کیٹگری اے،114 بی اور 1820 مساجد سی کیٹیگری قرار دی گئی ہیں جہاں عبادات کے دوران سخت سیکورٹی یقینی بنائی جارہی ہے۔آر پی او وسیم احمد خان نے کہا ہے کہ پولیس حکام کو مساجد میں کرونا کیخلاف حفاظتی انتظامات سخت بنانے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نمازی 6 فٹ کا فاصلہ رکھ کر نماز ادا کریں اور مساجد میں جگہ نہ ہونے پر گھر میں نماز ادا کریں۔ تمام مسالک کے علماء کرام نے ہنگامی صورتحال میں گھر تک محدود رہنے کو جائز قرار دیا ہے۔علماء کرام کے اس پیغام کو عام کرنے کیلئے پولیس حکام ماہ رمضان میں بھرپور آگاہی مھم چلارہی ہے۔آر پی او کا کہنا تھا کہ مساجد اورامام بارگاہوں سے قالین اور دریاں ہٹاکر صفائی بھی یقینی بنائی جارہی ہے تاکہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے۔وسیم احمد خان کے احکامات پر ملتان،خانیوال،لادھراں اور وہاڑی پولیس سربراہان نے اپنے متعلقہ اضلاع میں سیکورٹی ریڈ الرٹ کردی ہے اور حساس مقامات پر اضافی نفری بھی تعینات کردی گئی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -