خورشید شاہ کاایک تنخواہ کرونا ریلیف فنڈ میں دینے کا اعلان

  خورشید شاہ کاایک تنخواہ کرونا ریلیف فنڈ میں دینے کا اعلان

  

سکھر(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید شاہ نے اپنی ایک تنخواہ کرونا ریلیف فنڈ میں دینے کا اعلان کیا ہے اور سیاستدانوں سے اپیل کی ہے کہ یہ وقت ایک دوسرے پر تنقید کرنے یا الزامات لگانے کا نہیں بلکہ کرونا کیخلاف متحد ہوکر اپنے لوگوں کو بچانے کا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر کی احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہم کسی کی مدد کرتے ہیں تو کسی (بقیہ نمبر38صفحہ7پر)

کو بتاتے نہیں ہیں ہمیں بھیک نہیں مانگنی چاہیے۔ یہ وقت اٹھارہویں ترمیم یا کسی ایسے متنازع مسئلے پر بات کرنے کا نہیں ہے بلکہ یہ وقت ہے کہ ہم مل بیٹھیں اور متحد ہوکر کرونا سے لڑیں اور لوگوں کو بچائیں اور جو ملک کافرنٹ مین ہے بڑا ہے اسے بڑے پن کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

خورشید شاہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -