رمضان المبارک‘ بجلی‘ گیس غائب‘ شہریوں کا انتظامیہ کیخلاف مظاہرہ

رمضان المبارک‘ بجلی‘ گیس غائب‘ شہریوں کا انتظامیہ کیخلاف مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور‘ سیت پور‘ خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر‘ نمائندہ خصوصی‘ نمائندہ پاکستان‘ نامہ نگار) بہاولپور شہر میں سوئی گیس کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ اور کم پریشر نے شہریوں کی زندگی اجیرن کرکے رکھ دی ہے شہریوں کوکھاناپکانے میں شدیدمشکلات کاسامنا عموما رات اورصبح کے وقت گیس کاپریشر انتہائی کم ہوتاہے جس کی وجہ گھریلوخواتین کوکھانے پکانے میں شدید دشواری کا(بقیہ نمبر39صفحہ7پر)

سامناکرناپڑتاہے۔ ٹرسٹ کالونی محمدیہ کالونی ماڈل ٹاون اے بی سی اندرن شہر محلہ عام خاص اوربیرون فریدگیٹ کے علاقو ں میں صبح اورشام کے وقت سوئی گیس کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ اورگیس کاپریشرصفر ہونے کے باعث شہریوں کو شدیدمشکلات کاسامناہے۔ اورصبح کے وقت بڑے بغیرناشتے کے دفتر جاتے ہیں۔ دنیا بھر میں پھیلنے والی وبائی مرض جسے کورونا وائرس کا نام دیا گیا جس نے نہ صرف دنیا کا نقشہ ہی بدل کر رکھ دیا ہے وہاں خیر پورسادات فیڈر کے علاقے خانگڑھ دوئمہ، سیت پور اور اسکے گرد نواح میں رہائش پذیر افراد کو ذہنی مریض بنا دیا ہے وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر جہاں ضلعی انتظامیہ نے لاک ڈاؤن کو مزید سخت کیا ہے وہیں رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی ایس ڈی او واپڈہ خیر پورسادات نے بھی بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں اضافہ کردیا ھے خانگڑھ دوئمہ، سیت پور شہر کے بیشتر علاقوں میں بلاجواز حد سے زیادہ لوڈشیڈنگ کی جارھی ھے روزے دار لائٹ نہ ھونے کی وجہ سے دھرے عزاب میں مبتلا ھوگئے ہیں جس کے سبب سخت گرمی میں روزے دار سخت اذیت کا شکار ہیں شہری حلقوں کے مطابق خانگڑھ دوئمہ،سیت پور میں سخت لاک ڈاؤن کے دوارن ہم گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔ یکم رمضان المبارک ہی سے افطار سے ایک گھنٹہ قبل سوئی گیس غیر اعلانیہ طور پر مکمل طور پر بندکردی جاتی ہے۔جس سے افطار ی کی تیاری میں شدید مشکلات کا سامناکرناپڑتاہے۔شہریوں کا کہناہے کہ یہ کیسی مدینہ کی ریاست اورنیاپاکستان ہے جہاں مقدس مہینہ میں افطاری کے وقت سوئی گیس بندکردی جاتی ہے۔جبکہ افطاری کے لیے پھل اور دیگر کھانے پینے کی اشیاء کی قمیتں آسمان سے باتیں کررہی ہیں ضلعی انتظامیہ بھی بے بس نظرآتی ہے۔ان حلقوں نے اعلیٰ حکام اور ڈپٹی کمشنر سے گیس کی بندش کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے اور ذمہ داران کے خلاف سخت کاروائی کا بھی مطالبہ کیاہے۔