ٹاؤن کمیٹی دھنوٹ‘ حکومت ملازمین کے واجبات ادا کرے‘میاں ولی محمد‘ رانا عابد علی

ٹاؤن کمیٹی دھنوٹ‘ حکومت ملازمین کے واجبات ادا کرے‘میاں ولی محمد‘ رانا عابد ...

  

دھنوٹ(نمائندہ خصوصی)سارا سارا دن کوڑا اٹھانے اور سیوریج کے گندے پانی میں ہاتھ ڈالنے کا مقصد بچوں کی روزی کمانا ہے۔ٹاؤن کمیٹی دھنوٹ کے کلاس فور کے26 ملازمین کو چار چار ماہ کی تنخواہیں نہ دینا ان کے(بقیہ نمبر52صفحہ6پر)

ساتھ انتہائی ناانصافی ہے۔ دھنوٹ کو ٹاؤن کمیٹی کا درجہ دیتے وقت ہی حکومت کو ٹاؤن کمیٹی دھنوٹ کو چلانے کی منصوبہ بندی کرنا تھی۔اب کرونا جیسی وبأ کے مشکل ترین حالات میں ان چھوٹے ملازمین کو تنخواہیں نہ دے کر 26خاانوں کو مشکل میں ڈال دیا گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار میاں ولی محمد کاشف سابق چیئرمین یونین کونسل دھنوٹ اور رانا عابد علی سابق وائس چیئرمین یونین کونسل دھنوٹ کے صھافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو چاہیئے کہ فوری طور پر ٹاؤن کمیٹی دھنوٹ کے ملازمین کے واجبات کا اجرأکرے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -