حکومت کرونا معاملے کو بڑھا چڑھا کر پیش کررہی ہے‘ عبدالغفور حیدری

حکومت کرونا معاملے کو بڑھا چڑھا کر پیش کررہی ہے‘ عبدالغفور حیدری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یارخان (بیورورپورٹ)سابق ڈپٹی چیرمین سینٹ و جمعیت علمائے ا سلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری و سینٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے جمعیت علما اسلام کے جنرل سیکرٹری مفتی نعمان حسن لدھیانوی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوے کہاہے کہ کورونا وائرس ہمارے اعمال اور اللہ تعالی کی ناراضگی کی وجہ سے پیش آیا ہے، دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کورونا کی وبا موجود ہے لیکن پاکستان کے حکمران جس طرح اس کو بڑھا چڑھا کر پیش کر رہے ہیں اتنی (بقیہ نمبر27صفحہ6پر)
یہ وبا نہیں پھیلی، کورونا اللہ کی طرف سے ایک آزمائش ہے، رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں پوری امت مسلمہ اللہ کی طرف متوجہ ہو اور اس وبا سے نجات کے لئے توبہ استغفار کریں۔ انہوں نے کہا کہ تبلیغی جماعت کو کورونا کی آڑ میں بدنام کیا گیا ہے جس کی جمعیت علما اسلام بھرپور مذمت کرتی ہے، موجودہ حکمران حکومتی نظام چلانے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں، مصیبت کی اس گھڑی میں جمعیت علما اسلام کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے دکھ درد میں برابر کی شریک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان بھی کورونا کی آڑ میں مسلمانوں کو بدنام کر رہا ہے، دنیا بھارت میں تنگ نظری وبا کا نوٹس لے، بعض سیکولر لوگ صرف مساجد اور علماء کرام کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں وہ ہوش کے ناخن لیں اور مساجد کے خلاف پروپیگنڈا بند کریں، جمعیت علما اسلام اسلامی اقدار اور دینی مدارس کے دفاع کے لئے بھرپور کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر لاک ڈاؤن میں مزید توسیع دی گی تو ہماری معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوں گے اور کاروبار زندگی بند ہونے کی وجہ سے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگا۔
عبدالغفور حیدری