کرونا‘حکومت کا تعلیمی اداروں کی بندش میں مزید ایک ماہ توسیع پر غور

کرونا‘حکومت کا تعلیمی اداروں کی بندش میں مزید ایک ماہ توسیع پر غور

  

ملتان(سٹاف رپورٹر)حکومت کا کرونا وائرس کے مسئلے پر لاک ڈاؤن کے باعث تعلیمی اداروں کی بندش میں میں مزید ایک ماہ توسیع پر غور‘جون میں بھی تعلیمی ادارے بند رہنے کا امکان ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی صورتحال بد سے بدترین ہو تی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں حکومت نے تمام تر حفاظتی اقدامات پر فوکس کیاہے اور کسی بھی قسم کا رسک نہیں لینا چاہتی۔ ذرائع کے مطابق 31مئی تک تعلیمی اداروں کی بندش کا نوٹیفکیشن ہے (بقیہ نمبر28صفحہ6پر)

مگرحکومت تعلیمی اداروں کی بندش میں مزید ایک ماہ توسیع پر غور کر رہی ہے جس کے تحت جون میں بھی تعلیمی ادارے کھلنے کا امکان نظر نہیں آرہا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -