حکومت کرونا امدادی پیکیج میں کسانوں کو بھی شامل کرے‘ ذیشان اختر

حکومت کرونا امدادی پیکیج میں کسانوں کو بھی شامل کرے‘ ذیشان اختر

  

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) نائب امیر صوبہ جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سید ذیشان اخترنے کہا ہے کہ الخدمت فاؤنڈیشن اور جماعت اسلامی رمضان المبارک میں ہر غریب اور مستحق کے گھر راشن پہنچانے کی کوشش کرے گی۔اللہ کی نعمتوں سے مالا مال مخیر حضرات کو اپنے اردگرد ناداروں، مساکین،یتیموں اور بیواؤں کی مدد کرنی چاہئے۔ماہ رمضان میں سنت مواخات(بقیہ نمبر32صفحہ6پر)

کو زندہ کیا جائیگا۔کارکنا ن ماہ مبارک میں ملک بھر کی مساجد کی صفائی کو یقینی بنائیں اور تمام احتیاطی تدابیر کو اختیار کرتے ہوئے مساجد کو آباد کریں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات نے کسان کو سب سے زیادہ پریشان کردیا ہے۔حکومت کورونا امدادی پیکیج میں کسانوں کو بھی شامل کرے۔ پورے ملک میں گندم کی کٹائی کا آغاز ہو چکا ہے مگر کرونا جیسی مہلک آفت سے کسانوں کو بچانے کیلئے کوئی اقدامات نہ ہیں۔ موجودہ حالات میں کسانوں کو درپیش مسائل فوری طور پر حکومتی توجہ کے منتظر ہیں۔ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ کسانوں کو فوری طور پر حفاظتی سامان فراہم کیا جائے اور گندم کو سمیٹنے میں ا ن کی مدد کی جائے۔گندم ہمارے ملک کی فوڈ سیکیورٹی کیلئے بہت اہمیت کی حامل اور کسان کیلئے سب سے بڑی کیش کراپ ہے۔ انہوں نے کارکنان کو ہدایت کی کہ رمضان المبارک میں تمام احتیاطی تدابیر کے ساتھ مساجد کو آباد کیا اور رجوع الی اللہ اور توبہ و استغفار کو معمول بنایا جائے۔ماہ رمضان میں سنت مواخات کو زندہ کیا جائے اور اپنے اردگرد غربا ومساکین کی امداد کی جائے اور حکومت یوٹیلٹی سٹورز پر آٹے اور چینی سمیت اشیائے خورد ونوش کی ارزاں دستیابی کو یقینی بنائے۔

ذیشان اختر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -