وکلاء کو آسان شرائط پر بلا سود قرضے فراہم کئے جائیں،حافظ عبدالرحمن انصاری کا مطالبہ
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن کے سابق صدر اور پاکستان بار کونسل کے سابق وائس چیئرمین حافظ عبدالرحمن انصاری نے مطالبہ کیاہے کہ وکلاء کو آسان شرائط پر بلا سود قرضے فراہم کئے جائیں۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے باعث وکلاء بے روزگاری جیسی کیفیت سے گزر رہے ہیں،بہت سے وکلاء سفید پوشی کا بھرم قائم رکھنے کے لئے امدادی فنڈ سے رقم کے حصول کی خاطر درخواستیں دائر نہیں کررہے،حکومت وکلاء کو بلا تفریق اور بلا سود قرضوں کی فراہمی کے لئے اقدامات کرے،یہ قرضہ حالات بہتر ہونے پر آسان اقساط میں واپس لیا جائے۔
وکلا،قرضہ