رمضان المبارک میں ملاوٹ مافیا کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

رمضان المبارک میں ملاوٹ مافیا کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

  

رحیم یارخان (بیورورپورٹ)رمضان المبارک کے پیش نظر فوڈ اتھارٹی کے نئے اوقات کار اور آپریشنز کا لائحہ عمل جاری کر دیا گیا ہے،حکومتی احکامات اور چیف سیکرٹری آفس سے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق فوڈ اتھارٹی کے دفتری اوقات کار8 کی بجائے 6 گھنٹے کے کر دیئے گئے،ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق فوڈ اتھارٹی ہیڈ آفس اور تمام ضلعی دفاتر صبح 8سے(بقیہ نمبر33صفحہ6پر)

دوپہر 2بجے تک کھلے رہیں گے، رمضان المبارک میں ڈیلی آپریشن ٹیموں کی تعداد 2سے بڑھا کر3 کر دی گئی ہے، ویجلنس ٹیموں کو رمضان المبارک میں ملاوٹ مافیا کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہیں،پنجاب فوڈ اتھارٹی نے سحر وافطار میں کھانے پینے کے حوالے سے غذائی ترکیب جاری کر دی ہیں، فوڈ اتھارٹی نیوٹریشنز کا کہنا ہے سحری میں چنے،آٹے کی روٹی، دلیہ، چاول، پھلی دانے کھانے کیلئے بہترین انتخاب ہیں، فائبر سے بھرپور پھل اور سبزیاں، سیب، امرود، آڑو،آلو اور پالک جیسے کھانوں کو ترجیح دی جائے۔

فائنل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -