آمدن سے زیادہ اثاثے‘ کرپٹ سرکاری ملازمین کیخلاف شکنجہ تیار

آمدن سے زیادہ اثاثے‘ کرپٹ سرکاری ملازمین کیخلاف شکنجہ تیار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خانیوال (نمائندہ پاکستان) حکومت نے ایمنسٹی سکیم کیساتھ ساتھ کرپٹ سرکاری ملازمین کی فہرستیں تیار کرنے کی ہدایت جاری کردی ہیں او رملک بھر میں کرپٹ سرکاری ملازمین کو خفیہ طریقے سے مانیٹرنگ کے ذریعے فہرستیں مرتب کی جارہی ہیں ایسے ملازمین جن کے اثاثے ان کی آمدن سے زیادہ ہیں یا انہوں نے اپنے اثاثے دوسروں کے نام پر بنارکھے ہیں ان (بقیہ نمبر34صفحہ6پر)
کی فہرستیں تیا رکی جارہی ہیں عید الفطر کے بعد ایسے ملازمین کیخلاف قانون کا شکنجہ سخت کیا جائے گا اور ان سے لوٹی گئی دولت کو واپس لانے کیلئے بھی اقدامات کئے جائینگے اس وقت ملک بھر میں ہزاروں کی تعداد میں ایسے سرکاری ملازمین موجود ہیں جن کے اثاثے ان کی آمدن سے کئی گنا زیادہ ہیں ان میں تمام محکموں کے افسران اور اہلکار شامل ہیں۔
تیار