بحریہ ٹاؤن انٹرنیشنل ہسپتال آرچررڈ لاہور میں انتہائی کم ریٹ پر کورونا ٹیسٹنگ کاآغاز

بحریہ ٹاؤن انٹرنیشنل ہسپتال آرچررڈ لاہور میں انتہائی کم ریٹ پر کورونا ...

  

لاہور(خصوصی رپورٹ) بحریہ ٹاؤن انٹرنیشنل ہسپتال راولپنڈی کے بعد اب لاہور میں بھی این ڈی ایم اے کے تعاون سے انتہائی کم قیمت پر کورونا ٹیسٹ شروع کیا گیاہے۔بحریہ ٹاؤن انٹرنیشنل ہسپتال لاہور اور فیز 8راولپنڈی میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ 2 ہزار روپے میں ہو رہا ہے جبکہ دوسرے ہسپتالوں میں 7 سے 10 ہزار روپے میں ٹیسٹ کیا جا رہا ہے۔چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض حسین نے غریب اور مستحق افراد کے کورونا ٹیسٹ کے جملہ اخراجات اپنی جیب سے ادا کرنے کی ہدایت کی ہے۔ بحریہ ٹاؤن کے ہسپتالوں کاعملہ جدید طرز کی سہولیات اور احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے عوام الناس کی خدمت میں سر گرمِ عمل ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -