وہاڑی‘ متعدد فلٹریشن پلانٹس بند‘شہریوں کی مشکلات میں اضافہ

وہاڑی‘ متعدد فلٹریشن پلانٹس بند‘شہریوں کی مشکلات میں اضافہ

  

وہاڑی(بیورورپورٹ،نامہ نگار) وہاڑی شہر کے تمام علاقوں میں صاف پانی کی فراہمی کیلے خطیر رقم سے بنائے گئے واٹر فلٹریشن پلانٹس انتظامیہ کی عدم توجہی سے بند ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے شہری صاف پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں جبکہ فلٹریشن پلانٹس پر لگی سات ٹونٹیوں میں سے پانچ ٹونٹیاں بند کر کے دو کو چالو کردیا اور فلٹریشن پلانٹ بھی تھوڑے عرصے کیلے(بقیہ نمبر37صفحہ6پر)

چلایا جاتا ہے جس سے پانی کے حصول کے لیے آنے والوں کا رش لگ جاتا ہے جس سے دفعہ 144 کی خلاف ورزی ہورہی اور کرونا وائرس کا پھیلاؤ بھی ہو سکتا اہل علاقہ سجاد،رانا ابرار،سعید اجمل، غلام حسین، وقاص و دیگر کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن اور ڈبل سواری پر پابندی کے باعث دور دراز سے پانی بھر کے لانے میں شدید مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور فلٹریشن پلاٹس پر رش ہونے کی وجہ سے کورونا وائرس کا پھیلنے کا ڈر بھی رہتا ہے اور اکثر اوقات باری آنے پر پانی ختم ہو جاتا ہے اور وقت کو ضائع کرکے خالی ہاتھ لوٹنا پڑتا ہے گرمیوں کا سیزن خصوصاً ماہ مقدس ماہ رمضان المبارک کا مہینہ ہے ضلعی انتظامیہ ہنگامی بنیادوں پر دانیوال مسلم ٹاؤن انور آباد شرقی کالونی طارق بن زیاد اور گردونواح کے فلٹریشن پلانٹس فری مرمت کروائے جائیں

فلٹریشن

مزید :

ملتان صفحہ آخر -