زہریلی شراب سے مزید ایک شخص ہلاک‘ منشیات فروشوں کیخلاف آپریشن شروع

زہریلی شراب سے مزید ایک شخص ہلاک‘ منشیات فروشوں کیخلاف آپریشن شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یار خان (بیورورپورٹ)زہریلی شراب پینے سے مزید ایک شخص ہلاک ہوگیا۔تفصیل کے مطابق ضلع رحیم یارخان کی تحصیل خان پور کے علاقہ گلن گل کالہ میں زہریلی شراب پینے سے جھلن برادری کے چار افرادہلاک ہو گئے تھے۔ گذشتہ روزاسی علاقہ کا رہائشی اسماعیل ولد اقبال جھلن بھی ہسپتال میں طبی امداد ملنے کے باوجود جانبر نہ ہو پایا اور دم توڑ گیا، زہریلی شراب سے ہلاکتوں کی تعداد مجموعی طور پر پانچ ہو گئی ہے۔پولیس کی جانب سے زہریلی شراب بنانے اور (بقیہ نمبر38صفحہ6پر)
فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق زہریلی شراب کے باعث مزید ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے۔
شراب