ڈیرہ‘ ٹرکوں کی تلاشی‘ 7ہزار من آٹا ضبط‘ سمگلرز کیخلاف کارروائی شروع

  ڈیرہ‘ ٹرکوں کی تلاشی‘ 7ہزار من آٹا ضبط‘ سمگلرز کیخلاف کارروائی شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازیخان (ڈسٹرکٹ بیورورپورٹ) بارڈر ملٹری پولیس ڈیرہ غازی خان نے رات کی تاریکی میں بلوچستان آٹا سمگلنگ کی بڑی کارروائی ناکام بنادی۔ 11 ٹرکوں پر لوڈ دو لاکھ 80 ہزار کلو گرام آٹا پکڑ لیا۔کمشنر ڈیرہ غازی خان ساجد ظفر ڈال کی ہدایت پر قائمقام کمانڈنٹ کیپٹن ریٹائرڈ سمیع اللہ فاروق کی زیر نگرانی بی ایم پی نے چیک پوسٹ بواٹہ کے ذریعے بلوچستان سمگلنگ کی کوشش میں سات ہزار من آٹا ضبط کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے