دفعہ 144کی خلاف ورزی‘ مختلف علاقوں میں آپریشن‘78افراد گرفتار

دفعہ 144کی خلاف ورزی‘ مختلف علاقوں میں آپریشن‘78افراد گرفتار

  

ملتان (نیوز رپورٹر) پولیس نے لاک ڈاون اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں،پولیس نے مختلف علاقوں میں چھاپے مارکر دکانیں کھولنے اور ڈبل سواری کے الزام میں 78 افراد کو گرفتار کر لیا۔ تفصیل کے مطابق حکومت نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے دکانیں کھولنے، موٹرسائیکل پر ڈبل سواری اور شہریوں کے پبلک مقامات پر اکٹھے ہونے پر پابندی لگا رکھی ہے پولیس نے موٹرسائیکل پر ڈبل سواری کی خلاف ورزی (بقیہ نمبر39صفحہ6پر)

کرنے، پبلک مقامات پر اکٹھے ہونے اور دکانیں کھولنے والوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے الزام میں حمزہ، شیراز، عدیل، یونس، حسن فرید، عامر، وقاص، سلمان، محمد اویس، محسن، ارسلان، عزیز احمد، محمد احمد، محمد فرحان، مدثر، اکمل، بلال، عابد علی، سہیل، فیصل، اکبر، عمران، علی مجید، ا?فتاب، ارباز، شیراز، رضوان، سخی، زین، سرفراز، رمضان، نوید، مبین، عظیم، شفیق، یاسین، عمران، اکبر، مانی، عارف، فہیم، محمد عامر، کامران، فیصل، الطاف، عثمان، شان، سلیم، عابد حسین، حمزہ، خرم، فیصل، فراز، احمد، رضوان، محمد ناصر، عاشق، حسین، وقاص اور راشد وغیر ہ کو گرفتار کر لیا ہے پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کر لئے ہیں۔

گرفتار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -