ملتان سمیت مختلف شہروں میں ذخیرہ اندوزوں، منافع خوروں کیخلاف آپریشن شروع

ملتان سمیت مختلف شہروں میں ذخیرہ اندوزوں، منافع خوروں کیخلاف آپریشن شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان‘ جام پور‘ گگو منڈی‘ راجن پور‘ ڈیرہ‘ کوٹ ادو‘ ساہوکا (خصوصی رپورٹر‘ نا مہ نگار‘ ڈسٹرکٹ رپورٹر، سٹی رپورٹر، نمائندہ پاکستان) ڈپٹی کمشنر عامرخٹک کی ہدایت پر پرائس مجسٹریٹس نے ذخیرہ اندوزں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف بھرپور کریک ڈاون شروع کردیا ہے۔سپیشل پرائس مجسٹریٹ افضل ہراج نے پیپلز کالونی اور بی سی جی چوک میں واقع تین گوداموں پر چھاپے مارکرگودام مالکان پر مجموعی طور پر(بقیہ نمبر5صفحہ6پر)
50 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔گودام میں گھی، چینی،بادام اور دیگر اشیاء ذخیرہ کی گئیں تھیں۔پرائس مجسٹریٹ نے آئندہ ذخیرہ اندوزی کرنے پر نئے آرڈیننس کے تحت کارروائی کرنے کی وارننگ بھی جاری کی۔ ذخیروں اندوزوں کو ہ مارکیٹ کمیٹی کے پاس سٹاک رجسٹر کرانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔دوسری طرف اشیائے ضروریہ کی مقررہ نرخوں پر فروخت یقینی بنانے کے لئے پرائس مجسٹریٹس نے مختلف بازاروں کے وزٹ بھی کئے اوراشیائے خوردونوش مہنگے داموں بیچنے پر دکانداروں پر جرمانے عائد کئے۔اسسٹنٹ کمشنرجلالپورپیروالا غلام سرور نے 28 دکانداروں کو 51 ہزار 5 سو روپے جرمانہ کیا۔پرائس مجسٹریٹ ملک نعمان نے وہاڑی چوک اور سمیجہ آباد میں کارروائی کرکے 2 دکانداروں پر10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔پرائس مجسٹریٹ نعیم چنگیزی کی حسین آگاہی میں پرائس چیکنگ کی اور9 دکانداروں کو گرانفروشی پر 12 ہزار روپے جرمانہ کیا۔پرائس مجسٹریٹ طارق کمبوہ نیگرانفروشی کے مرتکب ریلوے روڈ کے دکانداروں کو 7 ہزار روپے جرمانہ اور پرائس مجسٹریٹ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ نے گرانفروشوں پر دو دکانداروں کو 28 سو جرمانہ کیا۔ تحصیل بھر میں چینی شکر گڑ گھی دالیں گوشت سبزیاں فروٹ وغیرہ سب مہنگے روزہ داروں اور دیہاڑی داروں کے لیے بڑی مشکلات پیدا کر دیں تحصیل انتظامیہ صرف فوٹو سیشن تک محدود پنجاب اور سندھ برانڈ گھی 220 سے 190 روپے چینی 85 روپے مختلف قسم کی دالیں 180 سے 280 روپے بڑے کا گوشت 500 روپے بکرے کا گوشت 900 سے 800 روپے مچھلی 400 روپے لیموں 600 روپے کھجور 400 روپے تربوز 80 روپے خربوزہ 100 روپے امرود 150 روپے سیب 300 روپے سٹابری 300 روپے میں فروخت ہونے لگے سرکاری ریٹ لسٹیں صرف افسران کو دکھاوے کے لئے بعد میں چھپا کر رکھ دی جاتی ہیں. پرائس کنٹرول مجسٹریٹ سید تقی احمد شاہ نے اپنی ٹیم سجاد اشرف اور محمد زمان کے ہمراہ بازاروں کا دورہ کیا محمد شفیق ولد نیک محمد کو سیب 30روپے فی کلو زائد قیمت پر فروخت کرنے پر ایک ہزار روپے نقد جرمانہ، راشد جاوید ولد غلام محمد کو لوکاٹھ دس روپے فی کلو زائد وصول کرنے پر ایک ہزار روپے، سلمان ولد شفیق کو لوکاٹھ80روپے فی کلو زائد وصول کرنے پر دو ہزار روپے،توحید ولد عبداللہ کو کیلے فی درجن30روپے زائد وصول کرنے پر 1500روپے نقد جرمانہ کیا اس موقع پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ سید تقی احمد شاہ نے کہا کہ کسی بھی دکاندار کو گراں فروشی کی اجازت نہیں دی جائے گی روزہ داروں کے مفادات کا تحفظ اولین ترجیح ہے انہوں نے کہا کہ گراں فروشی کے مرتکب ناجاز منافع خوروں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار کی خصوصی ہدایات پر ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی کی سربراہی میں ضلع بھر کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی گراں فروشوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ حکومتی نرخوں سے زائد اشیائے ضروریہ فروخت کرنے اور حکومتی جاری کردہ احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں پر ایک دن میں 20ہزارروپے سے زائد جرمانے عائد کرکے رقم سرکاری خزانے میں جمع کروادی گئی ہے۔ ضلع میں جن پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے کاروائیاں کی ہیں ان میں اسسٹنٹ کمشنر راجن پور اورنگزیب سندھو، اسسٹنٹ کمشنر روجھان عثمان غنی، اسسٹنٹ کمشنر جام پور سیف الرحمان، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر راجن پور خالد محمود گوپانگ، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو اسٹاک راجن پور ڈاکٹر حسن مجتبیٰ، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک راجن پورڈاکٹر مختار احمد، تحصیل دار راجن پورمحمد اصغر سعید، نائب تحصیلداران محمد عمر وقسور عباس اور سید محمد ہارون حسین شامل ہیں۔ ماہ صیام کی آمد کے ساتھ ہی ڈیرہ میں لوگوں کوتاریخ کی بدترین مہنگائی کا سامناکرنا پڑ رہا ہے کررونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے معاشی طور پر پریشان حال غریب اورمتوسط طبقہ کے لئے روزہ رکھنا اور اپنے بچوں کا پیٹ بھرنا محال ہوگیا ہے۔ دوکانداروں اور ذخیرہ اندوزوں نے خوردونوش سمیت ہر چیز کے نرخوں میں کئی گنااضافہ کرتے ہوئے لوٹ مار کابازار گرم کردیا ہے سبزی،فروٹ، دالیں، کھجور، بیسن،مشروبات،جینی، آٹا دہی سمیت خوردونوش کی ہر چیزوں کے ریٹس سو گنا سے بھی زیادہ بڑھا دئیے گئے ہیں کوئی بھی چیز سرکاری ریٹ پر فروخت کرنے کا تصور ہی نہیں ملتا۔ گوشت، فروٹ تو درکنارسبزی اور دالیں بھی غریب روزہ دار کی دسترس سے باہر ہو چکی ہیں. حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازی خان میں ماہ صیام کے دوران عوام کو پھل،سبزیاں اور اشیائے خوردونوش سرکاری نرخوں پر فراہم کرنے کے لئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے روزانہ کی کارکردگی رپورٹ مرتب کی جائے گی اس بات کا فیصلہ ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقدہ خصوصی اجلاس میں کیا گیا جس میں مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی، ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس موجود تھے۔ مشیر وزیراعلیٰ پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہا کہ ماہ صیام میں عوام کو معاشی ریلیف دلانے کے لئے ناجائز منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنا ہوگا جس کے لیے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مارکیٹوں میں نکلیں،ذخیرہ اندوزوں اور گراں فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔کولڈ سٹوریج پر چھاپے مارے جائیں۔سبزی منڈیوں میں نرخ کنٹرول کئے جائیں۔ ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہا کہ تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو واضح ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ وہ متعلقہ علاقوں میں نکلیں اور روزانہ کی بنیاد پر گراں فروشوں کے خلاف مقدمات درج کرکے گرفتاری عمل میں لائیں۔ناجائز منافع خوروں کے خلاف بھاری جرمانوں کے ساتھ ساتھ دیگر قانونی کاروائی کی جا سکتی ہے۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ہر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی انفرادی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا ناقص کارکردگی پر مجسٹریٹس کے اختیارات واپس لیے جا سکتے ہیں اس موقع پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا۔ سبزیاں مہنگی سبزی منڈی کے آڑھتی اورریڑھی بانوں نے من مانے ریٹس پرپھل اورسبزیاں فروخت رنامعمول بنالیا رمضان کی آمدکے ساتھ ہی گرافروشوں نے سبزی وفروٹس،کھجور،لیموں،سیب،خربوزہ ودیگرپھلوں کے ریٹس بڑھادیئے رمضان سے قبل تیس روپے کلووالاآلو60کلو،لیموں 40 والا80 کلوکردیا ہریوں کاکہناہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے کاروباربندجبکہ مہنگائی نے غریبوں کاکچومرنکال دیاہے مارکیٹ کمیٹی کے عملہ نے سب اچھاکی رپورٹس بنادی ہے پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنمامیرآصف دستی نے کہاکہ حکومتی نمائندوں اورانتظامیہ نے عوام کوذخیرہ اندوزوں کے رحم وکرم پرچھوڑدیاہے حکومتی رٹ کہیں نظرنہیں آتی عوام لٹنے پرمجبورہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مہنگائی کوفوری کنٹرول کیاجائے اورمافیاکے خلاف فوری ایکشن لیاجائے۔ فتح شاہ،ساہوکا،دیوان صاحب، جملیرا میں رمضان المبارک میں شہریوں کو ریلیف دینے کے حکومتی دعوے جھوٹے نکلے انتظامیہ رمضان بازاروں میں فوٹو سیشن تک محدودہو گئی عام دنوں کی نسبت رمضان المبارک میں پھل فروٹ سبزیوں اور اشیاء خوردونوش برف اور دہی کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کر دیاگیا شہری اشیاء خوردونوش کی قیمتیں سن کر مایوس حکومت کی جانب سے رمضان المبارک میں گراں فروشی کو کنٹرول کرنے کیلئے مقرر کیے گئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ دفاتر میں فرضی رپورٹیں بنانے لگے گراں فروشی کنٹرول سے باہر شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب،چیف سیکرٹری پنجاب،کمشنر ملتان ڈویژن،ڈی سی وہاڑی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
آپریشن