لوئردیر کے مختلف بازاروں میں رش،کورونا نے سر اٹھالیا

لوئردیر کے مختلف بازاروں میں رش،کورونا نے سر اٹھالیا

  

لوئر دیر(نمائندہ خصوصی) لوئردیر کے مختلف بازاروں میں رش،کورونا نے سر اٹھالیا،جندول،تیمرگرہ،میدان سمیت کئی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،انتظامی اہلکار فوٹو سیشن جبکہ پولیس بے بس نظر ارہے ہیں،عوام کی عدم تعاون نے خطرے کی گھنٹی بجادی،کورونا سے بچاؤ اور حفاظتی انتظامات کی حکومتی اور انتظامی دعوئے یکسر دعوئے ثابت ہوئے،جندول کے کئی علاقوں میں مساجد وں میں نماز تراویح کے دوران کوئی ایس او پیز کا خیال نہیں رکھا جارہا کسی بھی جگہ سوشل ڈسٹنس کا خیال نہیں رکھا جاررہا بازاروں میں لوگوں کی ہجوم نے خطرے کی گھنٹی اور انتظامیہ کی نااہلی کی قلعی کھول دیا،جندول،منڈہ اور دیگر بازاروں میں انتظامی عملداری نہ ہونے کی برابر ہے جہاں کورونا کی مریض روز بروز بڑھ رہے ہیں،محکمہ صحت کی جانب سے جاری شدہ پریس ریلیز کی مطابق ضلع میں 470مشتبہ مریضوں میں 56مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہیں،جندول میں درنگال سے تعلق رکھنے 3 مذیدمریض سامنے اگئے،دوسری جانب محکمہ صحت بھی سماجی فاصلے کا رونا پیٹ رہی ہے لیکن ایسا لگ رہا ہے کہ حکومتی عملداری قائم کرنے کی عدم دلچسپی یا کمزوری کی وجہ سے کورونا کی مریضوں میں روز بروز اضافہ ہورہاہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -