جنگ بندی کا مطالبہ درست نہیں ہمارے قیدیوں کو رہا کیا جائے، طالبان

  جنگ بندی کا مطالبہ درست نہیں ہمارے قیدیوں کو رہا کیا جائے، طالبان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app



واشنگٹن(آئی این پی)امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ افغان گروہ آپس میں لڑنے کے بجائے کورونا وائرس سے لڑیں اور طالبان کورونا وائرس پر قابو پانے تک اپنی کارروائیاں (بقیہ نمبر42صفحہ7پر)
روک دیں۔زلمے خلیل زاد نے کہا کہ ہر افغانی کو اپنی پوری توانائیاں کورونا سے لڑنے کے لیے لگانی چاہیے۔اس سے قبل افغان صدر اشرف غنی نے طالبان سے ماہ مقدس کے دوران کارروائیاں روک دینے کی اپیل کی تھی جسے طالبان نے یکسر مسترد کر دیا تھا۔طالبان کے ترجمان سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کا مطالبہ نامعقول ہے اس کی کوئی منطق نہیں۔ افغان حکومت نے اب تک 18 صوبوں سے 550 طالبان قیدیوں کو رہا کیا۔ترجمان طالبان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورت حال میں کورونا وائرس سے ہزاروں قیدیوں کی جانوں کو خطرہ ہے۔
طالبان