ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج ملتان کا جیلوں کا دورہ‘ 22قیدی رہا کرنیکا حکم

  ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج ملتان کا جیلوں کا دورہ‘ 22قیدی رہا کرنیکا حکم

  

ملتان(نیوز رپورٹر) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رانا زاہد نے ڈسٹرکٹ اور سنٹرل جیل ملتان کا دورہ کیا معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث 22 قیدیوں کو رہا کردیا۔ رانا زاہد گزشتہ روز ڈسٹرکٹ جیل ملتان پہنچے تو سپرنٹنڈنٹ(بقیہ نمبر17صفحہ6پر)

ڈسٹرکٹ جیل ارشد علی وڑائچ نے ان کا استقبال کیا اور جیل کے مختلف سیکشنز کا دورہ کرایا۔جیل ہسپتال اور قیدیوں کو ملنے والی خوراک کے بارے بتایا بعدازاں انہوں نے مقام ملاحظہ میں قیدیوں کو بلوایا اور ریکارڈ چیک کرنے کے بعد معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث 16 قیدیوں کو رہا کرنے کے احکامات جاری کیے بعدازاں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رانا زاہد سنٹرل جیل ملتان پہنچے جہاں سپرنٹنڈنٹ نوید اشرف نے انہیں جیل کے مختلف سیکشنز کا دورہ کرایا۔انہوں نے کلینکل لیبارٹری اور جیل بیریکس دیکھیں۔جبکہ 6 قیدیوں کو رہا کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

جیل دورہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -